نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔
اس بڑے اور اہم میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے بالکل پہلے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کو میچ میں نہ کھلانے سے متعلق بتادیا گیا ہے جبکہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا سے متعلق فیصلہ پِچ دیکھ کر کیا جائے گا۔